جام کمال ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہونگے، اختر مینگل نے بھی حمایت کردی

74

کوئٹہ (اے پی پی) بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار جام کمال مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی جانب سے جام کمال کی حمایت کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں، اب حزب اختلاف کے حوالے سے آئندہ ایک 2 روز میں واضح پوزیشن سامنے آجائے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کو عوامی نیشنل پارٹی کے 3، ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے 2 ، تحریک انصاف کے 5، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے 2 اور 3 آزاد اراکین کی پہلے ہی حمایت حاصل ہے۔ اس طرح بلوچستان میں جام کمال وزیر اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پرسامنے آئے ہیں۔