صحا فیوں کا دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ،

823

اس موقع پردعوت اسلامی کے نگران نشر واشاعت و مجلس رابطہ کے سربراہ سلیم یوسف ،مجلس رابطہ کے یحییٰ قادری عطاری اور محمو د قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے، 

ہفتے کی سہ پہر دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کے دورے کے مو قعے پر مجلس رابط کے سربراہ سلیم یوسف نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ دعوت اسلامی جس کا آغاز کراچی سے ہوا تھاالحمد اللہ200 ممالک میں کام کر رہی ہے، دعوت اسلامی کے زیرانتظام ملک بھر میں 450 مدرسے جامعۃ المدینہ کے نام سے کام کر رہے ہیں،

جس میں 32 ہزار طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہر سال 5 ہزار طلباء کو حافظ قرآن بنایا جاتا ہے ، ایک ہزار علماء سال بھر میں تیار کئے جاتے ہیں جو بیک وقت عالم دین ہونے کے ساتھ اپنے اپنے دنیا وی شعبوں کے ماہرین بھی ہوتے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ دارالمدینہ کی 39 برانچیں ہیں جبکہ 2018 ء میں عالیشان یونیورسٹی کے قیام کا بل اسمبلی سے پاس ہوچکا ہے جس سے عالمی سطح کے مبلغ اور د انشور پیدا ہوں گے، 

سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گونگے، بہرے افراد کو اسپیشل تعلیم دی جاتی ہے ، اشاروں کی زبان میں اسلامی تعلیم سے بہرآور کیا جاتا ہے جبکہ دعوت اسلامی کے لٹریچر کا 36 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اردو، انگلش اور بنگالی چینلز کام کر رہے ہیں ، 

بچوں کو کارٹون کے ذریعے اسلامی تعلیمات سکھائی جاتی ہے ہر سال 500 مساجد بنانے کا ہدف بنایا جاتا ہے اور اس سال اب تک یہ ہدف حاصل کرلیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ مسجد بھر و تحریک، غیبت سے بچاؤ کا ہفتہ، مسواک کا ہفتہ اور مختلف موضوعات پر امیرِاہلسنت کی ہدایت پر منائے جاتے ہیں۔