بلوچستان‘ بی اے پی نے جام کمال کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا 

79

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو پارلیمانی لیڈر جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کر دیا‘ ڈپٹی اسپیکر اور وزارتوں پر اپنی پارٹی اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ چند دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا‘ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں تحریک انصاف کو اور تحریک انصاف بی اے پی کو
بلوچستان میں سپورٹ کرے گی‘ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کریں گے‘ تمام تر فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے اور تمام علاقوں کو ایک ساتھ ترقی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمدکاکڑ نے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔