امریکا پاکستان میں دینی جماعتوں  کے انتشار پر خوش ہے، چودھری سلیم گجر

124

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، میاں افتخار علی، منظور الٰہی، ڈاکٹر محمد صدیق اور دیگر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل اور دیگر مذہبی جماعتوں نے 55 لاکھ ووٹ لیے ہیں۔ 2018ء کے انتخابات نے پھر ثابت کردیا ہے کہ دینی جمہوری مذہبی جماعتیں اور قیادت متحد ہوجائے تو نظام مصطفیؐ کے قیام کے لیے سیکولر جماعتوں میں چلے جانے والا محب دین اور محب وطن ووٹر واپس آجائے گا۔ امریکا پاکستان میں دینی جماعتوں کے انتشار پر خوش ہے اب یہ دینی قیادت کے لیے چیلنج ہے کہ استعمار اور اسلامی دشمن قوتوں کی خوشیاں برقرار رکھنی ہیں یا ان کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔