شہباز شریف وزیراعظم بننا چاہتے  تھے، مریم نوا ز رکاوٹ تھیں،شیخ رشید

97

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوا زشریف سمجھتے تھے کہ جیل جا کر مظلومیت کا ووٹ لیں گے لیکن ان کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ شریف خاندان بدعنوان ہے۔ نجی ٹی و
ی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم بننا چاہتے تھے مگر مریم نوا ز شہباز شریف کے راستے میں رکاوٹ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اورتحریک انصاف چاہتی ہے 14اگست تک حلف اٹھا لیں۔