سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چودھری سلیم گجر

62

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، میاں افتخار علی، منظور الٰہی، ڈاکٹر محمد صدیق اور دیگر نے کہا ہے کہ شہر فیصل آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں اربوں، کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود ادویات اور سہولیات کی عدم فراہمی پر اسپتالوں کی متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لاکھوں روپے تنخواہوں پر کام کرنے والے افسروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اقتدار کے بغیر جماعت اسلامی شہر فیصل آباد میں 300 سے زائد یتیم بچوں کی کفالت سیکڑوں بیواؤں کے لیے ماہانہ راشن کی فراہمی، ہزاروں بچوں کی ماہانہ تعلیم اور شہر کی غریب آبادیوں میں لاکھوں لوگوں کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔