چاغی(اے پی پی)ایرانی فورسز نے گرفتار 80 پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا۔ یہ افراد غیرقانونی طورپرایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈر پرلیویز کے حوالے کردیا۔لیویز نے گرفتارافراد کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔