بلوچستان حکومت میں شمولیت کے لیے مطالبات پیش کردیے، ملک عبدالولی کاکڑ

67

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پر عمل درآمدہوا تو حکومت میں شامل ہونگے دوسری صورت میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی نے مطالبات میں لاپتا افراد کی بازیابی اور سی پیک کا دفتر دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی ہونا چا ہیے، امن وامان اور صوبے کی خودمختاری اور ساحل ووسائل
بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تب ہم حکومت میں شامل ہونگے۔ مطالبات تسلیم کیے گئے تو ہم ان کیساتھ جانے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ وہ نکات ہے جس بنیاد پر ہم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔