ہائبرڈ جنگ میں نوجوان نسل دشمن کا ہدف ہے، قمر جاجوہ

196

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انتہاپسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،ریاست انتہا پسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں۔وہ پیر کو آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا
،جہاں پر انہوں نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ تعارفی سیشن رکھا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے نوجوان طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں، نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے انتہاپسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں،نوجوان پرعزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔