تربیت میں بم نصب کیے جانے کے دوران زخمی دہشت گرد کی لاش مل گئی

177

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) تربت میں بم نصب کرنے کے دوران زخمی ہونیوالا دہشت گرد دم توڑ گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں یو بی ایل چوک پر 6اگست کی رات کو کچرے کے ڈھیر کے ساتھ ایک دھماکا ہوا تھا۔ قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکارموقع پہنچے تو انہیں کچرے دان کے قریب خون کے دھبے نظر آئے جس پرزخمی دہشت گرد کی تلاش کے لیے اسپتالوں اور کلینکس کی کڑی نگرانی کی گئی۔ دہشت گرد کو علاج کے لیے باہر نہیں لے جایا جاسکا اور دم توڑ گیا۔ آج دہشت گرد کی لاش تربت کے علاقے آبسر میں کرایے کے ایک مکان سے ملی۔ شناختی کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت ہوشاب کے رہائشی اختر علی ولد حامد کے نام سے ہوئی۔مکان سے ادویات اور میڈیکل سامان کے علاوہ 2 ڈیٹونیٹر، کلاشنکوف، پستول اور رائفل کی گولیاں، آئی ای ڈی ریموٹ بھی برآمد ہوئے۔ لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تربت منتقل کردی گئی۔ دہشت گرد کو علاج کی غرض سے بیرون ملک لے جانے کی کوشش میں مدد دینے کے الزام میں گاڑی ڈرائیور سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں ے لیا ہے۔