بلوچستان : ٹیکس آن لائن جمع کرنے کا نظام متعارف

68

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان میں نیب بلوچستان نے محکمے میں ٹیکس وصول کرنے کے لیے آن لائن سسٹم کاکام مکمل کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان مرز ا محمد عرفان بیگ کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ٹیکسزجمع کرنے کے مروجہ طریقہ کا ر اور قوانین میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنے کے لیے تشکیل دی گئیتھی ۔ سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون ، خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی نیب بلوچستان کو ٹیکس جمع کرنے کے نظام اور قوانین کا دور بینی سے جائزہ لیا تو کئی ایسے نقائص سامنے آئے جن کی وجہ سے ہر سال کروڑوں روپے بدعنوانی کی نذر ہو جاتے ہیں۔کمیٹی نے دیگر متعلقہ محکموں کے ذمے داران کے اجلاس کے بعد ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جن کے نفاذ سے نقائص سے فائدہ اُٹھانے والے بدعنوان عناصر کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ڈی جی نیب بلوچستان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو این اے او 1999 کے تحت سرکاری محکموں کے قوانین میں بہتری کے لیے اپنی سفارشات مرتب کر رہا ہے ۔واضح رہے نیب بلوچستان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے گاڑیوں کے چالان فارمز ، جعلی نمبر پلیٹوں اور گاڑیوں کے صوبائی اور وفاقی ٹیکسز کی مد میں چوری کا نوٹس لیتے ہوئے 2 الگ ریفرنسز بھی دائر کیے ہیں۔