نوجوانوں میں تنہائی کا احساس زیادہ ہوتا ہے

523

انگلینڈ میں ادارہ برائے شماریات کی تحقیق کے مطابق نوجوان افراد بڑی عمر کے افراد کے مقابلے میں زیادہ اکیلا پن محسوس کرتے ہیں۔اس تحقیق میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 24 برس کی عمر کے افراد میں 10 فیصد افراد خود کو ‘ہمیشہ’ یا ‘اکثر و بیشتر’ اکیلا محسوس کرتے ہیں اور 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کے مقابلے میں یہ تین گنا زیادہ تناسب ہے۔تحقیق کاروں کے مطابق اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی عمر کے لوگوں میں اکیلے پن میں ثابت قدمی سے رہنے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔
او این ایس نامی تحقیقی کمپنی کی جانب سے کیے گئے سروے میں 10000 سے زائد بالغ افراد سے معلومات لی گئیں جس سے یہ معلوم ہوا کہ ہر 20 میں سے ایک شخص اکیلا پن محسوس کرتا ہے۔مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے کال سٹروڈ نے کہا کہ نوجوانوں میں اکیلے پن کا احساس سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔کم عمر لوگ آن لائن ہزاروں دوست بنا لیتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔دوسری جانب اسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کے خواتین اکیلے پن کا زیادہ احساس محسوس کرتی ہیں اور اس بات کا ذکر کرتیں ہیں لیکن مرد اپنے اکیلے پن کو چھپاتے ہیں۔