بلوچستان ہائیکورٹ:غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت پرفیصلہ محفوظ

61

کو ئٹہ( نمائندہ ) بلوچستان ہائیکورٹ نے کیوڈی اے کی سرکاری ہاؤسنگ اسکیم میں غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق صوبائی وزیر اور سابق ڈی جی کیو ڈی اے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیب کے مطابق کیوڈی اے کی سرکاری ہاؤسنگ اسکیم میں غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختراورعبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی۔ غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نامزد ملزمان بلوچستان کے سابق وزیر پی اینڈ ڈی و کیوڈی اے ڈاکٹرحامد خان اچکزئی اورسابق ڈی جی کیو ڈی اے نوراحمدپرکانی کی جانب سے ان کے وکلا عدالت میں پیش ہو ئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش۔ سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے دلائل مکمل کر لیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف کیوڈی اے کے زیر انتظام چلتن ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہو نے کے الزام میں نیب نے احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کررکھا ہے۔