جعلی ادویات کی فروخت دوبارہ شروع،منافع خور مافیا بھی متحرک

92

راولپنڈی (بی این پی )محکمہ صحت نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف آپریشن روک دیاہے۔ بتایاگیاہے کہ صوبہ بھر میں ڈرگ انسپکٹر کو انتخابات سے جعلی اور غیرمعیاری اور سمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن سے روک دیاتھاجو سلسلہ تاحال جاری ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ موجود ہ سی ای او نے انہیں آپریشن سے روک رکھاہے جس سے شہرکے علاقو ں پر اسمگل شدہ مالی بھاری ادویات دوبارہ فروخت ہونا شروع ہوگئی ہیں دوسری طرف ادویات کی قیمتیں بڑھانے والو ں کو بھی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔بی این پی ذرائع کاکہناہے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن بھی سست روی کاشکارہوگیاہے اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی بہادر خان کا کہناہے کہ معاملے کاعلم نہیں ہے تحقیقات کریں گے اگر سی ای او نے آپریشن روکاہے تو انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاہے جس کاایکشن لیں گے۔