گھریلو ٹوٹکے

231

٭…اکثر بالوں میں چیونگم چپک جاتی ہے جو نکالنا مشکل ہوتی ہے۔اس کے اوپر ذرا سا شہد لگا دیں چیونگم خود بخود آسانی سے نکل جائے گی۔
٭…باورچی خانہ کی دیواروں پر جو چکنائی جم جاتی ہے اس کو پہلے تھنر سے صاف کریں۔پھر میٹھا سوڈا لگا کر آہستہ آہستہ نیچے سے اوپر ہاتھ لے جا کر کسی نرم تولیے سے صاف کریں۔اس طریقے سے رنگ خراب نہیں ہوتا۔
٭…برف جمانے کی ٹرے بعض وقت فریزر میں بری طرح چپک جاتی ہے۔ٹرے کو ہمیشہ صابن اور گرم پانی سے دھو کر خشک کر کے برف جمائیں تو آسانی سے نکل آئے گی اور چپکے گی نہیں۔