بلوچستان اسمبلی‘ توہین رسالت ؐکے خاکوں پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور 

105

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی نے ہالینڈ پارلیمنٹ میں توہین رسالت ؐکے خاکوں کے ذریعے توہین سے متعلق مشترکہ مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ نے ہالینڈ کے پارلیمنٹ میں توہین رسالت ؐ کے خاکوں سے متعلق مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں جس طرح حضور پاکؐ کے خاکوں کے ذریعے توہین کی گئی ہے وہ ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے، پارلیمنٹ کے ذریعے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ مسلمان کسی بھی صورت ان چیزوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے حالات وواقعات سے مذاہب کی جنگیں شروع ہوتی ہیں اور جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہالینڈ پارلیمنٹ میں جو حرکت کی گئی ہے یہ مسلمانوں کے لیے چیلنج ہے ہم پورے ایوان کی جانب سے اس کی مذمت کرتے ہیں بعد میں ایوان نے مشترکہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کر لی ۔