(رپورٹ:سید وزیر علی قادری) 18ویں ایشن گیمزنے کھیلوں کے شائقین کو اپنے سحر میں لے لیا۔ افتتاحی تقریب جکارتہ کے گیلورا بنگ کارنو اسٹیڈیم اوتاما (Gelora Bung Karno Stadium Utama) پر منعقد ہوئی75 ہزار سے زائد کی گنجائش رکھنے والے اس اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں مشعل کو انڈونیشیا کے مختلف لیجنڈز کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کا چکر لگا کر مقررہ مقام پرروشن کیا جس کے بعد گیمز کے باقاعدہ آغازکااعلان کیا گیا اس موقع پرانڈونیشیا کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور کھلاڑیوں سے روایتی حلف لیا گیا پاکستان کیجانب سے ہاکی ٹیم کے کپتان محمدرضوان قومی پرچم کے ساتھ شیف ڈی مشن سیّدعاقل شاہ ،کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ گراؤنڈ میں داخل ہوئے تقریب میں انڈونیشیا کے صدرجوکوویڈودو(JOKO WIDODO)اولمپک کونسل ایشیا کے صدر احمدالفہدالاحمدالصباح (ALFAHAD ALAHMED ALSABAH) انڈونیشیا اولمپک کمیٹی کے صدر ایرک توہر (Erick Thohir)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن، سیکریٹری جنرل محمدخالدمحمود سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی افتتاحی تقریب ہرلحاظ سے قابل دیدتھی جہاں آتشبازی اور لیزر شو نے شائقین کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا ،حاضرین نے دل کھول کر داد دی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدرجوکو ویڈودو (JOKO WIDODO) نے کہا کہ آج ہمارے لئے ایک یادگاردن ہے جس کیلئے ہم کئی عرصے سے تیاریاں کررہے تھے مجھے امید ہے کہ مہمان کھلاڑی انڈونیشیا کی میزبانی سے بھرپورلطف اندوز ہوں گے یہ تمام کھلاڑی انرجی آف ایشیاء ہیں اولمپک کونسل ایشیا کے صدر احمدالفہدالاحمدالصباح(ALFAHAD ALAHMED ALSABAH) نے خطاب میں انڈونیشیا کی عوام کو ان کے 73 یوم اازادی کی مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز کسی ملک کے2شہروں میں منعقد ہورہے ہیں جبکہ نارتھ اور ساؤتھ کوریا ایک ساتھ ان کھیلوں میں حصّہ لے رہے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے اس موقع پر آئی او سی کے صدر نے بہترین انتظامات پرگیمزانتظامیہ اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کوسراہا جبکہ میڈیا کے مثبت کردار پر ان کاشکریہ اداکیا گیمزآرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ایرک توہر(Erick Thohir) نے تمام ممالک کی ٹیموں کوخوش آمدید کہتے ہویے سب کا خیرمقدم کیاان گیمز کی میزبانی کوانڈونیشیا کااہم معرکہ قرار دیا۔