اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

143

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنر ل سیکرٹری محمد بلال انور، میاں افتخار علی، ڈاکٹر محمد صدیق، اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی کا چولہا بجھانے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیرملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ کرپشن وکمیشن مافیا نے ہر شعبے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ایل پی جی کی قیمت گرمی کے شدید موسم میں بھی پندرہ روپے اضافے کے بعد اب 150 سے 180 روپے تک ملک بھرمیں فی کلو ہوگئی ہے،غریب عوام پہلے ہی مہنگائی وبے روزگاری اوراپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی صورتحال سے پریشان ہیں۔ ایل پی جی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ان کی مشکلات میں مزیداضافہ کردے گا۔