عید الاضحی پر پانچ ارب روپے کی مالیت کی کھالیں جمع

498

عید الاضحیٰ پرجانوروں کی قربانی سے پانچ ارب روپے مالیت کی کھالیں چمڑہ فیکٹریوں میں پہنچائی جارہی ہیں۔

صنعت کار کہتے ہیں پورے سال کا تیس فیصد خام مال عید کے تین روز میں مل جاتا ہے۔

قربانی ہوگئی، گوشت بھی بٹ گیا کھال بھی چمڑہ فیکٹری پہنچ گئی، اب ہوگی، کھال سے چمڑے کی تیاری ۔ صنعت کار کہتے ہیں عیدلاضحیٰ پر ملک بھر کی ٹینریز میں ستر سے پچہتر لاکھ کھالیں پہنچتی ہیں۔

کھال سے چمڑہ سازی اور پھر مختلف اشیا تیار ہوتی ہیں، جن کی برآمد سے بھاری زرمبادلہ ملتا ہے۔ صنعت کار کہتے ہیں سہولتیں فراہم کی جائیں تو برآمد میں مزید اضافہ ممکن ہے۔