ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف رکھنے کے دعوے میں ناکام رہی

85

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری بلال انور، میاں افتخار علی، ڈاکٹر محمد صدیق، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر سٹی میئر اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف رکھنے کے اپنے دعوے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ابھی تک شہر کی اہم شاہراہوں پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بکھری پڑی ہیں اور تعفن نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ بالخصوص جڑانوالہ روڈ پر انتڑیوں، اوجھڑیوں نے پورے روڈ کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر رکھا ہے۔ جبکہ انتظامیہ اور ایف ڈبلیو ایم سی کے افسران اور اہلکاران سٹرکوں کے کنارے لگائے کیمپوں میں بیٹھے خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ انہوں نے ڈی سی فیصل آبادسے مطالبہ کیا کہ وہ اس نااہلی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سے پوچھ گچھ کریں اور فوری طور پر سٹرکوں سے گندگی کو اٹھوائیں تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔