مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہلکار زخمی

92

کوئٹہ (خبر ایجنسیاں) مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے
لیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جوکہ شیخ واصل کے مقام پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے قافلے کے قریب ہوا، قافلہ نوکشی جارہا تھا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔