امیرمحمد جوگیزئی نے گورنربلوچستان بننے سے معذرت کرلی 

112

کوئٹہ (آئی این پی/مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے نامزد گورنربلوچستان امیر محمد جوگیزئی نے گورنر بننے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف نیب میں کوئی کارروائی نہیں چل رہی‘ اپنی نامزدگی پر عمران خان، پی ٹی آئی اور دوستوں کا مشکور ہوں۔ ہفتے کو یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔