کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے وزیراعظم پا کستان عمران خان کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سب سے پہلے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات کو منقطع کرکے اپنے سفارتی عملہ کو ہالینڈ سے واپس بلائے اور ہالینڈ کے سفارتی عملہ کو فی الفور ملک بدر کیا جائے۔
پیر کے روز کراچی یونین آف جر نلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن ، سیکریٹری حامد الرحمان اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سب سے پہلے ہالینڈ سے ہرقسم کے تعلقات منقطع کرے اور اس کے بعد اسلامی ممالک کو متحد کرکے اقوام متحدہ میں �آواز اٹھائیں ۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ کے ریاست قائم کرنے کے دعویداروں کو یہ ز یب نہیں دیتا کہ وہ صرف اعلانات کریں بلکہ اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔