بلوچستان کے وسائل اور عوام کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کرینگے،بی اے پی

185

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری شبیر نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی بلوچستان سے ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے یہ بات انہوں نے صوبے کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے ،وسائل عوام کی ملکیت ہے اور رہے گی اپنے وسائل کو بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال کرینگے ہم اپنے حق ملکیت اور حقوق کے حصول کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،
ہمارے لیے سب سے پہلے بلوچستان کا امن اور عوام کی خوشحالی مقدم ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت اپنے اتحادیوں سے ملکر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ نہ صرف بلوچستان کے وسائل پر اس کے عوام کا حق ملکیت تسلیم کیاجائے بلکہ صوبے کے وسائل صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہوں۔ ہم عوام کے معیار زندگی بلند کرنے، بلا تفریق صحت تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی اور بیروزگاری کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں انشااللہ جلد ہی عوام کو بہتر طرز حکومت کے اثرات نظر آئیں گے ۔