گریڈ 20کے افسراسفندیار وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری تعینات

93

کوئٹہ( نمائندہ جسارت )بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسراسفند یار خان کو وزیراعظم آفس کا جوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سول سروسز کے گریڈ 20 کے آفیسر اسفند یار خان کا جوائنٹ سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویڑن سے تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر وزیراعظم کے دفتر کا جوائنٹ سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ اسفند یار قابل، ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل افسر سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کنگز کالج لند ن سے ایجوکیشن مینجمنٹ میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کرکھی ہے۔ اسفند یار بلوچستان میں کلیدی عہدے پر کام کرچکے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بلوچستان، سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ بندی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی قوت کے علاوہ لسبیلہ ،مستونگ اور لورالائی کے ڈپٹی کمشنر تعینات رہے۔