وزیر بلدیات سندھ سے بجلی ہاتھ کر گئی، سعید غنی نے اجلاس بلایا تو بتی گل ہوگئی

132

سوک سینٹر کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس لوڈشیڈنگ سے متاثرہوگیا، وزیربلدیات سندھ کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو بجلی چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کووزیر بلدیات سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت اجلاس کی بیٹھک ہوئی تو بجلی چلی گئی، ایک گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی تو اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔ سندھ بھر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ہونیوالے آپریشن کا ریکارڈ طلب کر کیا گیا۔

سعیدغنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شکایتی سیل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا گھوسٹ ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔