بلوچستان کے 3اضلاع  میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

79

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے 3اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے اضلاع گوادر ،تربت اور پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز گوادر سے 70کلو میٹر مشرق میں تھا ۔