گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعت اسلامی راولپنڈی14 ستمبر کو مارچ کریگی

105

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف14 ستمبرکوراولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کرے گی۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کا آغاز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر لیاقت باغ سے ہوگا۔امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کا ناظم مقرر کیا گیا ہے ۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز الاکرام بلڈنگ راولپنڈی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔اس اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی ٗ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کوہسار سجاد احمد عباسی ٗ ضلعی جنرل سیکرٹریزراجا محمد جواد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ ٗنائب اُمرا سید عزیر حامد ٗ شیخ مسعود احمد ٗناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب سعد بن ہارون اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی شہر جواد لیاقت نے شرکت کی۔اس موقع پر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں قائم ہالینڈ کے سفارتخانے کو بند کیا جائے ٗ تاوقتیکہ گستاخانہ خاکوں کے پروگرام کو ختم کیا جائے۔