عثمان غنیؓ صبر و رضا اور حلم و بردباری کا عظیم پیکر تھے، میاں زبیر

162

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر عبدالستار بیگا، رانا نعیم اکرم اور دیگر نے خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر آپ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا عہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آپؓ کی سیرت وکردار اُمّت کے لیے روشنی اور رہنمائی کا مظہر ہے۔ آپ صبر و رضا اور حلم و بردباری کا عظیم پیکر تھے۔ امت مسلمہ کو ایک مصحف پر اکٹھا کرنے اور اسی کی تلاوت کی ترویج کے حوالے سے ان کی خدمات اور مساعی اُمت کے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپؓ کا دور خلافت بے مثال اصلاحات اور رفاہی مہمات سے عبارت ہے، سادہ طرز زندگی، اعلیٰ اخلاق، ظلم و جورکا خاتمہ، آپؓ کے اعلیٰ کارناموں میں شامل ہے، بالخصوص آپؓ کے ابتدائی 6 سال فتوحات و کامیابی وکامرانی کے ایسے عنوان سے عبارت ہیں کہ جن پر اسلام کی پوری تاریخ فخر کرتی رہے گی۔