شہباز شریف سے ترک سفیر اور  برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات 

131
لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر ملاقات کر رہے ہیں
لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر ملاقات کر رہے ہیں

لاہور (آن لائن) پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی اس ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں برطانوی ہا ئی کمشنر تھا مس ڈریو نے بھی شہباز شریف سے ملا قات کی ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امو ر سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنا نے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔