کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام ہفتے کے روز ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کہ ہمراہ ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جرنلسٹس سوسائٹی کا دورہ کیا،
اس موقع پر ایم ڈی اے کے کنسلٹنٹ عمران شیخ اور چیف انجیئر محسن شاہد نے کراچی یونین آف جر نلسٹس دستورکہ سیکر ٹری حامد الرحمن سمیت مجلس عاملہ کے اراکین کو ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کہ حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم ڈی اے کے عمران شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مستقبل قر یب میں کراچی کی زیادہ تر آبادی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں منتقل ہو جا ئے گی۔
ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہے جبکہ سیوریج اوربرساتی پانی کی نکاسی کا سسٹم مو جود ہے۔ ایم ڈی اے دیگر ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اپنے مکانات کے تعمیرات کا آغاز کر دیا ہیں۔
جبکہ اس کے اطراف میں مو جود رہائشی اسکیموں پرتیزی سے کام جا ری ہے۔
ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کرنے والوں میں کراچی یونین آف جر نلسٹس دستورکہ سیکر ٹری حامد الرحمن،جوائنٹ سیکریٹری منیر عقیل انصاری،سیکریٹری اطلاعات امیر محمد خان،مجلس عاملہ کہ طارق عزیز،سینئر صحافی سید عامر اشرف، نادرخان ،کفایت اللہ،زین علی سمیت دیگر شامل تھے۔
آخر میں ایم ڈی اے کے افسران نے کے یو جے کے اراکین کو ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف بلاکس کا دورہ بھی کروایا ۔