امریکی ڈومور کا مطالبہ حکمرانوں کی غلامانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے

99

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پی پی 115 کے رہنماؤں امیر زون چودھری سلیم گجر، محمد بلال انور، میاں افتخار علی، عثمان انور اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا حالیہ بیان نا قابل قبول اور وزیر اعظم عمران خان سے ڈومور کا مطالبہ حکمرانوں کی غلامانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے نام نہاد دہشت گرادی کے خاتمے کی جنگ میں بطور اتحادی ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں جس کا خمیازہ ملک وقوم میں بھگت رہے ہیں۔ روپے کی بے قدری سے لے کر ملکی معیشت کی زبوں حالی بھی اسی کا نتیجہ ہے مگر اس سب کچھ اور تمام تر قربانیوں کے باوجود بھی پاکستان پر شک اور ڈومور کا مطالبہ امریکا کی احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے۔ حکومت غیروں کی غلامی کے بجائے ملک و ملت کے مفادات کے مطابق پالیسیاں بنا کر پہلی اسلامی ایٹمی صلاحیت رکھنے والی حکومت کے عزت و وقارکو بحال رکھے۔