حکومت تبدیل ہوئی مگر عام آدمی کے مسائل وہی ہیں، میاں زبیر

113

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر میاں عبدالستار بیگا، رانا نعیم اکرم اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت تبدیل ہوئی ہے مگر عام آدمی کے مسائل وہی ہیں، دیکھتے ہیں حکومت ان مسائل کے حل کے لیے کتنی سرعت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ عوام مسائل کا فوری حل چاہتے ہیں، غربت، مہنگائی، بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ جماعت اسلامی عام آدمی کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے۔ حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے۔ 25 جولائی کے انتخابات سے عوام مطمئن نہیں، بہت سارے تحفظات کے باوجود ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کے ہر اچھے کام کی تحسین کریں گے۔ جماعت اسلامی کی ’’احتساب سب کا‘‘ تحریک جاری ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے۔