کرپشن سے پاک اسلامی وخوشحال پاکستان ہماری منزل ہے

127

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوری وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ کرپشن سے پاک اسلامی وخوشحال پاکستان ہماری منزل ہے ہم اس کوملک وقوم کی توانا آوازبنائیں گے اوراسی بیانیہ کولے کرآگے بڑھیں گے انقلابی تحریکوں کے کارکنان وقتی ناکامی سے مایوس نہیں ہوا کرتے بلکہ ایسے سنگ میل ہمیں اپنی غلطیوں اورکوتاہیوں کودورکرنے کا باعث بنتے ہیں،کارکنان کے نام اپنے پیغام میں امیرضلع نے کہاکہ جماعت اسلامی میں ہرسطح پراحتساب کے فورمزموجود ہیں جہاں ہرکارکن کواپنی بات کرنے کا حق ہوتا ہے،موجودہ حالات کے تناظرمیں مرکزی سطح پرنائب امیرسابق سینیٹرپروفیسر محمدابراہیم خان کی سربراہی میں کمیشن قائم ہے جوغلطیوں اورکوتاہیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ مستقبل کے لائحہ عمل کیلیے کارکنان سمیت ہرمکتب فکرکے لوگوں سے آگے بڑھنے کے مواقع کے حوالے سے مشورے اور تجاویز حاصل کررہا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد ایک مضبوط اور قابل عمل لائحہ عمل تیارکرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ باطل کوبالآخرمغلوب ہونا ہے اورحق غالب آئے گا ۔