14ماہ قبل کروڑں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی صفورا چورنگی تاپہلوان گوٹھ سٹرک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر۔

243

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی کے مختلف علا قوں میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بعض سڑکیں ناقص میٹر یل کے استعمال کرنے کی وجہ سے دھنس گئیں ہیں، پہلوان گوٹھ چورنگی تا صفورا چورنگی ڈبل روڈ پر جگہ جگہ سڑکوں پر کئی کئی فٹ کے گڑھے پڑگئے ہیں۔

جبکہ دبئی ہاؤس کے قریب سڑک کا ایک حصہ مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا ہیں، صٖفورا چو رنگی تا پہلوان گوٹھ تک ڈبل روڈ سے روزانہ سیکڑوں افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے سڑک ٹوٹ پھوٹ اور اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید خوف کے عالم میں اس شاہراہ پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ،

سڑک پر لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں روز بروز اضافہ اور شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو جا تے ہیں مگر سندھ حکومت اور شہری ادارے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ،صفورا چو رنگی تا پہلوان گوٹھ مذکورہ سڑک سندھ حکومت نے 14ماہ قبل کروڑں روپے کی لاگت سے تعمیر کیاتھا۔ حکومت سندھ کے تعمیر کردہ کروڑوں کے منصوبے تکمیل کہ14ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں،

گلستان جو ہر بلا ک 7,8،بھٹائی آباد ،پی ایچ اے سوسائٹی ،بسم اللہ ٹاؤن اور چشتی نگر کے مکینوں نے وزیر بلد یا ت سندھ سعید غنی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کہ میئر سے اپیل کی ہے کہ پہلوان گوٹھ چورنگی تا صفورا چورنگی دھنس جانے والی اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے ،

اور تعمیراتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سڑک پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں تاکہ عوام مذکورہ سڑک پر آمد روفت بلا خوف و خطر کرسکیں اور شاہراہ پر آئے روز لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کے عذاب سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔