گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے میں نوجوان طلبہ کا کردار لائق تحسین ہے، زبیر عباسی

57

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ زبیر عباسی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے میں امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے نوجوان طلبہ کا کردار لائق تحسین ہے، تاہم شان رسالتؐ میں گستاخیاں مستقل روکنے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ پاکستان میں تمام انبیا کی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کیا جائے اور بین الاقوامی سطح پر عصمت انبیا کے تحفظ کاقانون پاس کروانے کے لیے بھرپور کردارا دا کیا جائے۔ تمام مذاہب کی توہین عالمی سطح پر فوجداری جرم قرار دلوانے کی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا وفد مسلمان ملکوں کے سفیروں سے ملاقاتیں کرے، او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھانے اور مغرب کو انبیا کی حرمت کا پابند بنانے کی ضرورت پر زور دے۔