کراچی بحریہ ٹاؤن اسپورٹس سٹی میں پلاٹوں کی بکنگ منسوخ،الاٹیزکارقم واپسی کا مطالبہ۔

426

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) بحریہ ٹاون اسپورٹس سٹی میں پلاٹوں کی بکنگ منسوخ ہونے پر ہزاروں الاٹیز نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ہیں ، الاٹیز کو پراپرٹی ایجنٹوں کی جانب سے پلاٹ نہ دینے کی اطلاع دی گئی تھی۔

بحریہ ٹاون کراچی میں پلاٹوں کی بکنگ کرانے والے ہزاروں الاٹیز کو پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے پلاٹوں کی منسوخی کی اطلاع دی گئی۔ اسپورٹس سٹی کے پلاٹ نمبر 41، 42، 43، 44 اور 45 میں پلاٹوں کی بکنگ منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پی 41 میں 2 ہزار سے زائد افراد نے بکنگ کرا رکھی تھی ، پی 42 اور 43 میں پندرہ، پندرہ سو پلاٹوں کی بکنگ تھی۔پی 44 اور 45 میں پانچ ، پانچ ہزار پلاٹ بک کرائے گئے تھے۔

بکنگ منسوخ ہونے کی اطلاعات پر الاٹیز کی بڑی تعداد بحریہ ہیڈ آفس پہنچی الاٹیز نے احتجاج کیا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہیں۔