فیصل آباد، ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام آج ریلی ہو گی

86

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام پاکستان کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدائے ستمبر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج صبح ساڑھے دس بجے ریلوے اسٹیشن پر ریلی ہو گی جس کی قیادت مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور، صدر لاہور ڈویژن قاضی عبدالودود، سینئر رہنما خالد محمود چودھری اور دیگر کریں گے۔ ریلی میں شریک ریلوے ملازمین اس امر کا اظہار کریں گے کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی کو بھی میلی آنکھ اٹھا کر پاکستان کی طرف نہیں دیکھنے دیں گے۔