سیکریٹری اطلا عا ت سندھ عبدالرشید سو لنگی نے کرا چی پریس کلب کا دورہ کیا ۔

330

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سیکریٹری اطلا عا ت و آر کا ئیوز حکومت سندھ عبدالرشید سو لنگی نے جمعرات کے روز کرا چی پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر ان کے ہمرا ہ ڈائریکٹر جنرل پی آر ز ، ڈائریکٹر پر یس انفا ر میشن زینت جہاں،ڈائریکٹر اشتہا را ت ذو الفقا ر شاہ ،ڈائریکٹر پریس اختر علی سو ریو بھی مو جو د تھے۔

کرا چی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک اور جنرل سیکریٹری مقصو د یو سفی نے کلب کا دورہ کرا تے ہو ئے سیکریٹری اطلا عا ت و آر کا ئیوز کو کلب کی تزئین و آرا ئش ودیگر امو ر سے متعلق بریفنگ دی۔

صدر پریس کلب اور جنرل سیکریٹری نے سیکریٹری اطلاعات کو صحا فیو ں کے ہیلتھ کا ر ڈ ،تیسر ٹا ؤ ن ،کراچی پریس کلب کی سا لا نہ گرا نٹ ،صحا فیو ں کے لئے ایل ڈی اے کے پلا ٹس کی رقم کی حکومت سندھ کی جانب سے ادائیگی ،ایم ڈی اے کے پلا ٹو ں کی حد بندی اور زیر التواء پلا ٹو ں کی قرعہ اندا زی سمیت دیگر امو ر سے آگا ہ کیا۔

اس مو قع پر با ت چیت کر تے ہو ئے سیکریٹری اطلا عا ت و آرکائیوز نے کہا کہ حکومت سندھ آزا دی صحا فت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحا فی برا در ی کو ہر ممکن سہو لیا ت پہنچاننے کیلئے پر عزم ہے کیو نکہ آزا د صحافت کسی بھی ملک کی اسا س ہو تی ہے اور صحا فی معا شر ے کی آنکھ ،نا ک اور کا ن ہوتے ہیں۔

ان کی مثبت رہنمائی سے ہی مسائل کاحل ممکن ہو تا ہے۔انہو ں نے یقین دہا نی کرا ئی کہ وہ کراچی پریس کلب سے حکومت سے متعلق امو ر کی انجا م دہی کیلئے ہر ممکن کو شش کرینگے۔

کراچی پریس کلب کے دو ر ے کے دورا ن ان کے ہمراہ سیکریٹری پریس کلب مقصود یو سفی،جو ائنٹ سیکریٹری نعمت اللہ خا ن،کفیل الدین فیضان،شمس کیریو،سعید سر بازی،عارف ہاشمی،ابو الحسن ،نعیم سہوترا سمیت دیگر اراکین بھی موجود بھی تھے۔