نامزد گورنر پختونخوا شاہ فرمان نے اسمبلی رکنیت سے استعفا دیدیا

173

پشاور/کوئٹہ (آن لائن/ آئی این پی) خیبر پختونخوا کے لیے نامزد گورنر، پی کے 71 پشاور

VI سے ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی شاہ فرمان نے 4 ستمبر 2018ء سے اپنی صوبائی نشست سے استعفا دے دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل (1)64 جسے آرٹیکل 127 کے ساتھ پڑھاجائے کے تحت مذکورہ نشست خالی ہوگئی ہے۔ اس امر کا اعلان قائم مقام سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبر پختونحوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔ علاوہ ازیں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا استعفا صدر مملکت ممنون حسین نے منظور کرلیا ہے جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو قائم مقام گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے گورنر بلوچستان کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔