ملک کے معروف ماہر تعلیم اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم مراد (مرحوم) کے بیٹے ڈاکٹرحسن صہیب مراد خنجراب کے قریب روڈ حادثے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن مراد کی گاڑی کو خنجراب کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں وہ موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے جب کہ ڈاکٹر حسن کے صاحبزادے ابراہیم مراد اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر صہیب حسن زمانہ طالبعلمی میں اسلام جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم بھی رہے، ان کے اہل خانہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، اہل خانہ کی وطن واپسی پر نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔
ڈاکٹر حسن صہیب مراد سابق صدر ممنون حسین کے ساتھ
ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے اہل خانہ اس وقت بیرون ملک ہیں ان کی واپسی پر نماز جنازہ کے بارے میں اعلان کیا جائے گا ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منورحسن ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے