پنجاب میں نئے وزرا ،مشیر اور معاونین خصوصی آج حلف اٹھائیں گے

81

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزرا شامل کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی، کابینہ میں 4 مشیر اور 5 معاونین خصوصی بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ کو9وزرا کے ناموں کی منظوری دی تھی اور اب مزید ایک وزیر کے نام کی منظوری بھی دی گئی۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہو گی ، گورنر پنجاب چودھری سرور(آج) بدھ کونئے وزرا، مشیروں اور
معاونین خصوصی سے حلف لیں گے۔سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوانہ اور محمد حنیف مشیر ہوں گے جبکہ رفاقت علی گیلانی، امیر محمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان معاون خصوصی ہوں گے۔10 نئے وزرا کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزرا کی تعداد 33 ہوجائے گی۔
نئے وزراء