کلثوم نوازکی وفات پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3روزہ سوگ کا اعلان

400

مظفر آباد/گلگت(اے پی پی)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3روزہ سوگ کا اعلان، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بیگم کلثوم نوازکی وفات پر ریاست بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا سابق خاتون اول ایک نڈر،بہادر اور جری خاتون تھیں جنہوں نے ہر طرح کی مشکلات کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کیا۔ قوم ملک کیلیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کا خلامدتوں پر نہیں کیا جا سکتا۔دوسری
جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پورے پاکستان کے عوام کیلیے صدمہ ہے۔کلثوم نواز کی جمہوریت اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلیے خدمات کو پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق خاتون اول استقامت اور امید کی کرن تھیں۔