چیف جسٹس کاڈی آئی جی گلگت بلتستان کوفوری گرفتارکرنیکاحکم

492

لاہور (نمائندہ جسارت)ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکیخلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈ ی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نیعدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جنیدارشدنے میری تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈکی تھیں اور ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پرجنید ارشد کوگرفتارنہیں کیاگیا۔جس پر
چیف جسٹس نے ڈی آئی جی جنیدارشدکوفوری گرفتارکرنے کاحکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا اور ریمارکس دیے کہ کیاپولیس افسراپنے آپ کوقانون سے بالاترسمجھتے ہیں؟ ڈی آئی جی کو آج اتوار تک گرفتارکرکے رپورٹ پیش کریں۔
ڈی آئی جی گلگت