خاران کے بازار میں دھماکا‘8 زخمی

110

خاران (صباح نیوز) بلوچستان میں خاران کے بازار میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا نیشنل بینک کے قریب ہوا‘ دھماکے کے وقت سیکورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی‘ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے‘ زخمیوں میں سے3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔