آئی جی سندھ کا دورہ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او

1402

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او کا دورہ کیا اورشہر کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شہر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ / سرویلنس سمیت محرم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

مزیداس حوالے سے پولیس اقدامات کی جملہ تفصیلات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی مانیٹرنگ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹیIT،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سندھ،ڈائریکٹر آئی ٹیIT سی پی او،اور اے آئی جی آپریشنز سندھ بھی انکے ہمراہ تھے۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ غیرمعمولی سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کی بدولت محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ جملہ مجالس، برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے جلوسوں،مجالس کے مقامات،جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی مربوط اور ٹھوس بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اضلاع کی سطح پر رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے روابط کو مزید تقویت دی جائے۔