کراچی (اسٹا ف رپورٹر)عزیز آباد میں پمپنگ اسٹشن کی لاکھوں روپے کی مشنری غائب ہو گئی۔ ٹینک میں موجود پانی کی سپلائی لائن مافیا نے سنبھال لی۔
پمپنگ اسٹیشن میں نیا سسٹم بنا دیا گیا۔ پانی سے بھرے ٹینک سے چھوٹے پائپ لگاکر علاقے کو دیا جانے لگا۔ مکین کہتے ہیں کہ سب سامان غائب ہوتا رہا اور انتظامیہ سوتی رہی۔
واٹر بورڈ کے چیف انجنئیر اویس ملک تمام تر مشنری غائب ہونے پر لاعلم ہیں جبکہ علاقے میں واٹر بورڈ اور مافیا کی مبینہ سرپرستی میں غیر قانونی کنکشن لگانے کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے۔ مکین کہتے ہیں کہ غیر قانونی کنکشنز کے باعث پانی نایاب ہو گیا۔
عزیز آباد نمبر دو کے پمپنگ اسٹیشن میں واٹر بورڈ کے عملے نے مکانات بھی تعمیر کردئیے ہیں جبکہ دفتر کھڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔