کراچی میں سرکاری رہائشگاہوں پر قبضے ختم کروانے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ نے تین ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی جلد ہی قبضہ ختم کروانے کیلئے کارروائی کرئے گی۔
کمیٹی کو کراچی کے تین اضلاع سے ساڑے تین سو سرکاری رہائشگاہوں سے قبضہ ختم کروانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
24سے 26 ستمبر کو پولیس اور رینجرز کی مدد سے قبضہ ختم کروانے کے لئے آپریشن کیا جائے گا۔
ہمایوں ہاوس گارڈن،جیکب لائن کمپلیکس، شادمان ٹاون، شیریں جناح کالونی اور کلیکٹر لائن میں کارروائی کی جائے گی۔
قبضہ کرنے والوں کے خلاف گیس، واٹربورڈ اور کے الیکڑک کو بھی ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہیں۔