کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے زیر اہتمام آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے اشتراک سے امراض قلب کا کیمپ 25ستمبربروز منگل 12تاسہہ پہر ساڑھے 3بجے کراچی پریس کلب میں لگایا جائے گا۔
جس میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور اْن کے اہل خانہ کے کولیسٹرول ،بلڈ شوگر،کمر سے کولہے کاتناسب،پھیپھڑوں کا فنکشن،ای سی جی،وزن اورقد کی پیمائش سمیت مختلف طبی ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے،
امراض قلب کیمپ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کہ ماہر ڈاکٹرز دل کی صحت سے متعلق صحافیوں کوآگا ہی فراہم کر ینگے۔
ڈاکٹرز کے پینل میں ڈاکٹر صولت فاطمی ، ڈاکٹر زینب صمد،ڈاکٹر یاور سعید اور ڈاکٹر جاوید خان شامل ہونگے۔
ماہر ڈاکٹرز کا پینل 12تا سہہ پہر ساڑھے3 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دینگے۔