گوادر: منشیات اسمگل کی کوشش ناکام 300کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

109

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے علاقے گوادر میں بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 300 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق گوادر پولیس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گوادر پولیس نے نیو آباد کے علاقے
میں ایک مکان پر چھاپا مارا اور چھاپے کے دوران 300 کلو گرام چرس برآمد کرکے طفیل نامی ملزم کوگرفتارکرلیا منشیات سمندری راستے بیرون ملک اسمگل کرنے کی نیت سے چھپائی گئی تھی ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ 9-Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔